ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال:انتخابات سے قبل  ممتابنرجی کا داؤ،مفت کورونا ویکسین کا اعلان کردیا 

مغربی بنگال:انتخابات سے قبل  ممتابنرجی کا داؤ،مفت کورونا ویکسین کا اعلان کردیا 

Sun, 10 Jan 2021 23:26:30    S.O. News Service

کولکاتہ،10/جنوری (آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست میں بڑا داؤ کھیلا ہے۔

انہوں نے مغربی بنگال کے عوام کیلئے مفت کورونا وائرس ویکسین کا اعلان کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے آج اس کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت ریاست کے تمام لوگوں کیلئے بغیر کسی قیمت کے کورونا وائرس ویکسین کی سہولت کا بندوبست کر رہی ہے۔ ممتابنرجی کے اس اعلان کو اسمبلی انتخابات سے جوڑا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ کل ہی مرکزی حکومت نے 16 جنوری سے ملک میں کرونا ویکسی نیشن کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق یہ ویکسین پہلے مرحلے میں طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن ورکرز کودی جائیں گی۔ یہ ممکن ہے کہ 16 جنوری سے ہی ویکسی نیشن مغربی بنگال میں شروع ہوجائے۔کووی شیلڈ کی پہلی کھیپ کولکاتہ پہنچنی ہے، پہلے مرحلے میں بھی یہی ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا جائے گا۔


Share: